خدیجہ تشدد کیس: پولیس نے ڈسٹرکٹ جیل میں سماعت کرنے کی سفارش کر دی۔
فیصل آباد پولیس نے خدیجہ تشدد کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ جیل میں کرنے کے لیے سفارشات بھجوا دیں۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی ملزم شیخ دانش کو عدالت میں پیشی پر مشتعل ہجوم نے زدوکوب کیا جب کہ پولیس کی بھاری نفری نے حکمت عملی کے ساتھ ملزم کو لوگوں سے بچانے میں کامیابی حاصل کی۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملزم دانش جب 23 اگست کو دوبارہ عدالت میں پیش ہو گا تو اس کی پٹائی ہو گی۔
اس لیے پولیس نے خدیجہ تشدد کیس میں کسی بھی غیر معمولی واقعے سے بچنے کے لیے جیل ٹرائل کی سفارش کی۔ سٹی پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے خدیجہ تشدد کیس کے جیل ٹرائل کی سفارشات ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) کو بھجوا دی ہیں۔
آر پی او جیل ٹرائل کی سفارشات عدالتی حکام اور محکمہ داخلہ کو بھیجے گا۔ حکام کی اجازت کے بعد کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد میں قائم کمرہ عدالت میں ہوگی۔
واضح رہے کہ چار ملزمان اور شیخ دانش کو 23 اگست کو مقامی مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہونا ہے۔
0 Comments